ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں


رائے دہندگان کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تقریباً 685000 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ ان میں پولیس، سول آرمڈ فورسز اور مسلح افواج کے اہلکار شامل ہیں۔ سہ درجہ نظام کے تحت پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز کے باہر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے6500 ، فرنٹیر کور کے ایک ہزار، رینجرز کے پندرہ سو اہلکار اور پاک فوج کے جوان الیکشن کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گے ، سیف سٹی میں انتخابات کےلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور چھبیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکار پولنگ سٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں اور وہاں رات بھر قیام کریں گے۔ کسی کے قیام کیلئے کام نہیں کی جا سکتا تھا تو انہیں کہنا ہی نہیں پاکستان کو اپنے مقاصد میں استعمال نہیں کیا ۔
ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ 23940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 465736 مجموعی طور پر اہلکار تعینات ہونگے ۔
پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے۔ صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 6 hours ago

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 3 hours ago

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 6 hours ago
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 5 hours ago

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 4 hours ago

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 2 hours ago

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- an hour ago

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 6 hours ago

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 16 hours ago