الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024 کو پاکستان کے عوام ملک کے وزیر اعظم کو منتخب کریں گے

.jpg&w=3840&q=75)
ملک پاکستان میں پاکستان کے عوام کل کے دن اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024 کو پاکستان کے عوام ملک کے وزیر اعظم کو منتخب کریں گے ، قوم کل قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے انتخاب کیلئے ووٹ کا عمل کریں گے ۔
پورے پاکستان میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجےتک جاری رہے گی ، کل عام انتخابات کی بناء پر عام تعطیل ہوگی تاکہ عوام کسی رکاوٹ کے بغیراپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔
ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کےلئے اپنااصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے زائدالمیعاد شناختی کارڈ بھی ووٹ ڈالنے کےلئے قابل قبول ہوگا۔
انتخابات قومی اسمبلی کی 265عام نشستوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو نوے عام نشستوں پر ہوں گے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 5121 امیدوار مدِمقابل ہیں جن میں چار ہزار آٹھ سو سات مرد اور تین سو بارہ خواتین جبکہ دو خواجہ سراء شامل ہیں۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں کے بارہ ہزار چھ سو پچانوے امیدوار میدان میں ہیں جن میں بارہ ہزار ایک سو تئیس مرد، پانچ سو ستر خواتین اور دو خواجہ سراء ہیں۔
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار سات سو ساٹھ ہے۔
پنجاب میں رجسٹرڈ رائے دہندگان کی سب سے زیادہ تعداد سات کروڑ بتیس لاکھ سات ہزار آٹھ سو چھیانوے ہے۔ اس کے بعد سندھ میں دو کروڑ انہتر لاکھ چورانوے ہزار سات سو انہتر، خیبر پختونخوا میں دو کروڑ اُنیس لاکھ اٹھائیس ہزار ایک سو انیس، بلوچستان میں تریپن لاکھ اکہتر ہزار نو سو سینتالیس اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دس لاکھ تراسی ہزار انتیس ہے۔
پورے ملک میں نوے ہزار 777 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل





