عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا


پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عفت طاہرہ این اے 155 سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما آزاد امیدوارعفت طاہرہ سومرو نے چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کیا گیا اور مل کر سیاست کرنے کا عزم کیا۔
دوسری جانب عفت طاہرہ سومرو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا، صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغوا کرلیا گیا ہے، یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ان کا کہنا تجاکہ مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔عفت طاہرہ سومرو نے کہا کہ عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل





