صدر مملکت نے کراچی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے نوڈیرو جبکہ آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کیا


ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے انتخابات کے سلسلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا، اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے پولنگ کے عمل میں حصہ لیتے ہوئے سابق وزیرا عظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 194 نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 نوابشاہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے این اے 65 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خورشید شاہ نے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 202 میں ووٹ کاسٹ ڈالا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے،ووٹ ڈالنا آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے،میں بمعہ اہل و عیال اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچا، قطار میں کھڑے ہوئے اور ووٹ دیا۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے بنیادی مرکز صحت 12 ایم پی آر لودھراں میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جندول کے علاقے ثمر باغ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کلپانی ڈگر بونیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے آبائی علاقے مرغز میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون کے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این 250 علیمیہ اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی نے این اے 248 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 میں ووٹ ڈالا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل

ہندوتوا فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے،اقلیتیں اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں،پاکستان
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، آلودہ ترین شہروں میں آج پھر سرفہرست
- 2 گھنٹے قبل

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 17 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیات
- 2 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کی 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پہلی اڑان
- 2 گھنٹے قبل

ٹانک : سیکیورٹی فورسز کاکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارجی جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
- 30 منٹ قبل

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ، طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ، دہشت گردی روکنے کیلئے نگرانی نظام پر بات ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

اٹلی : کیتھولک چرچ کے پادریوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف
- 15 منٹ قبل









