این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف ہارے ہوئے امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے، رہنما پی ٹی آئی


سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کسی کو اپنا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔ میرے پاس پورے حلقے کے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں، پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ اسٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔
میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں۔ میرے پاس فارم 45 بطور ثبوط موجود ہیں۔ میرا مخالف پورے حلقہ NA55 میں کسی پولنگ سٹیشن سے کامیاب نہیں ہوا۔ RO فارم 45 ماننے سے انکاری ہے اور مخالف امیدوار کو فارم 47 جاری کر کہ جتوا رہا ہے۔
— Muhammad Basharat Raja (@RajaBasharatLAW) February 9, 2024
انشاللہ اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے!… pic.twitter.com/fElV8yT2kM
بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق 50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے۔ پہلے فارم 46 جاری ہونا تھا لیکن بہت جلدی کرتے ہوئے فارم 47 جاری کر دیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کسی سازش کے تحت یہ سب کچھ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی، ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں، انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 5 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 6 گھنٹے قبل