عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات ناقابل تردید حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں


اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی سے منعقد کئے ہیں، مستحکم اور جمہوری معاشرے کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔
عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات ناقابل تردید حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش دہشتگردی سے بچنے کےلئے تھی۔
ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے ، ان بیانات میں منفی لہجے پر حیرانگی ہوئی ہےبعض بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر نہیں رکھتے اور نہ ہی کروڑوں پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی آزادانہ اور پرجوش استعمال کو تسلیم نہیں کرتے، یہ بیانات ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات پرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کئے، غیر ملکی سپانسر شدہ دہشتگردی سے سیکورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ کچھ بیانات کا حقیقت سےواسطہ نہیں، ملک گیر انٹرنیٹ بندش نہیں تھی صرف پولنگ کے دن موبائل سروس کو بند کیا گیا تاکہ کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ سے بچا جا سکے، انتخابی مشق نے اس حوالے سے خدشات کو غلط ثابت کیا ہے، پاکستان نے اپنے وعدے کے مطابق ایک مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تشکیل کےلئے انتخابات کا انعقاد کیا ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago




