جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کا قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان
وزیر اعظم کا قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی پولیس کی جانب سے شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔غوری ٹاؤن کے مالک چوہدری عبدالرحمان کو تین ماہ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا.

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفاقت کی جانب احکامات جاری کردیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق   چوہدری عبدالرحمان کے خلاف مختلف اوقات میں 7 مقدمات درج کیے گئےملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے،  دھمکیاں دینے اور  ہراسگی کی شکایات بھی درج ہیں۔فیصلہ عوامی مفادات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

پاکستان

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (‏پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، جب کہ پشاورہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جب کہ اسپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ39600 2 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔

مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمت کے مطابق سونا فی تولہ 1400 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 6 سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 12 سو روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 5 ہزار4 سو 18 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی، چاندی کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 6سو 20 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2297ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست پر دلائل طلب

سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے  خلاف درخواست پر دلائل طلب

سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار سے دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں، آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ درخواست کے مطابق وفاقی حکومت کے رولز آف بزنس 1973 میں بھی ایسی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں طے کردیا ہے کہ کابینہ صرف وزیر اعظم اور وفاقی وزرا پر مشتمل ہو گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہی بھی نائب وزیر اعظم تعینات ہوئے تھے جس پر طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر بھی موجود ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll