جی این این سوشل

پاکستان

انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیرکی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے

انہیں بعدازمرگ نشان امتیاز سے نوازا گیا ، عاصمہ جہانگیر 2018 میں آج کے روز انتقال کر گئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انسانی حقوق کی علمبردار  عاصمہ جہانگیرکی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انسانی حقوق کی علمبردار اور ایڈووکیٹ عاصمہ جہانگیرکی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

وہ 27فروری 1952ء کو لاہور میں انسانی حقوق کے علمبردار ملک جیلانی کے گھر پیدا ہوئیں۔جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے عاصمہ جہانگیر کی نڈر اور ان تھک جدوجہد اور خواتین اور وکلاء کے لئے ان کے انسانی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہیں بعدازمرگ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔عاصمہ جہانگیر 2018 میں آج کے روز انتقال کر گئیں۔

پاکستان

کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت

سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کر دی تھی اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت

مظفرآباد : کشمیر کی آزادی کی تحریک کے لاثانی رہنما سید علی گیلانی کو آج ان کی تیسری برسی پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے وقف کر دی تھی اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے تھے۔

29 ستمبر 1929 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیدا ہونے والے سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے حریت کانفرنس اور تحریک حریت جیسی تنظیموں کی بنیاد رکھی اور کشمیری عوام کی آواز بن گئے۔ وہ تین بار سوپور سے اسمبلی ممبر بھی منتخب ہوئے۔

سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ بھارتی جیلوں میں گزارا اور دورانِ قید اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب "روداد قفس" بھی لکھی۔ 2010 سے اپنی وفات تک وہ مسلسل نظر بند رہے اور ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا گیا تھا۔

سید علی گیلانی کو پاکستان سے گہرا تعلق تھا اور وہ ہمیشہ کشمیر کو پاکستان کا لازمی حصہ قرار دیتے رہے۔ پاکستان نے ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں نشان پاکستان سے بھی نوازا تھا۔

سید علی گیلانی 1 ستمبر 2021 کو سرینگر میں وفات پا گئے۔ ان کی وفات پر بھارتی حکومت نے وادی میں کرفیو لگا دیا تھا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔ انہیں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا تھا۔

آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف خصوصی تقریبات، جلسے، جلوس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں سید علی گیلانی کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔ کشمیری عوام انہیں اپنا ہیرو اور رہنما سمجھتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

سید علی گیلانی کی زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ آزادی کے لیے جدوجہد میں قربانیاں دینا ناگزیر ہے۔ ان کی زندگی اور جدوجہد ہمیں آزادی کی اہمیت اور اس کے لیے قربانی دینے کی تلقین کرتی ہے۔

سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھی کشمیر کی آزادی کی تحریک جاری ہے۔ کشمیری عوام اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ایک دن ضرور آزادی حاصل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے 6 اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں، صہیوبی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا ، قابض فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں اسرائیلی افواج نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں اور ممکنہ طور پر انہیں ایک یا 2 دن پہلے قتل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے  ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے اور عوام پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔ حکومت اس پروگرام کے لیے سبسڈیز دے گی اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقرر کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کی طرح حکومت بھی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو اپنا گھر ہو اور وہ عزت و وقار کی زندگی گزار سکے۔ یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مریم نواز کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیہات میں 10 مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک کی زمین رکھنے والے افراد 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ لے سکیں گے۔ اس قرضے کی واپسی تقریباً 14 ہزار روپے ماہانہ کی آسان قسطوں میں ہوگی جس پر کوئی سود نہیں لگے گا۔

بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے جو قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کیے جائیں گے۔نجی ہاؤسنگ سکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک کے گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ حکومت ہر گھر کیلئے 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دے گی۔

اس پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔اس انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll