Advertisement
پاکستان

پاکستان کی موغادیشو میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

ہم متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 12th 2024, 12:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی موغادیشو میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ  کاکہنا ہے کہ پاکستان کی موغادیشو، صومالیہ میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کاکہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں متحدہ عرب امارات کے عسکری تربیت کنندگان اور زیر تربیت صومالیہ کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں اور عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کو اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں مسترد کرتا ہے۔خارجہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے 

Advertisement