Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے انتخابی نتائج روک دیئے

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر انتخابی نتائج روکتے ہوئے آر او سےرپورٹ طلب کر لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 12 2024، 9:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے  حلقہ این اے 71  سیالکوٹ کے انتخابی  نتائج  روک دیئے

الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر این اے 71 سے خواجہ آصف کی فتح کا نتیجہ روکتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ این اے 71 سیالکوٹ سے امیدوار ہیں، ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی اور مخالف امیدوار ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے دھاندلی کے ذریعے ووٹ بڑھائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے این اے 71 کا نتیجہ روک دیا اور متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement