جی این این سوشل

علاقائی

لاہور: خاتون نے شاپنگ مال کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت حلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: خاتون نے شاپنگ مال کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور کے علاقے ڈیفینس میں ایک خاتون نے شاپنگ مال کی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی ۔ 

پولیس حکام کے مطابق خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی ، پولیس کے مطابق خاتون کے مبینہ خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ، تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں ۔ 

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت حلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

موسم

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی  صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔

سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔

اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مقبوضہ جموں کشمیر:نومنتخب وزیرا علی  عمر عبداللہ کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی کوششیں

مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرارداد منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ جموں کشمیر:نومنتخب وزیرا علی  عمر عبداللہ کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی کوششیں

 بھارت کے زیر انتظٓم جموں کشمیر میں نومنتخب وزیر اعلی عمر عبداللہ کی ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے 6نومبر 2024 کو، جموں و کشمیر  کی ریاستی اسمبلی نے آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے ایک قرارداد منظور کی، قرارداد نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نائب چیف منسٹر سرندر سنگھ چوہدری نے   پیش کی۔

جموں کشمیر اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں  میں بھارتی حکومت سے مذاکرات کی اپیل کی گئی تاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتیں بحال کی جائیں۔

اس ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون ساز اسمبلی جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے، جس نے کشمیر کے لوگوں کی شناخت، ثقافت اور حقوق کا تحفظ کیا اور اس کی یکطرفہ برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا جموں وکشمیر اسمبلی بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ خصوصی حیثیت کی بحالی، آئینی ضمانت اور دفعات کی بحالی کے لیے آئینی طریقہ کار پر کام کرنے کے لیے بات چیت شروع کرے

قرارداد میں زور دیا گیا کہ بحالی کی کوششوں کو قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کی جائز امنگوں کا احترام کرنا چاہیے۔

قرار داد  کے موقع پر بی جے پی کے اراکین  اسمبلی نے احتجاج کیا کہ یہ قرارداد دن کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور نعرے بازی کرتے رہے،بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اسپیکر عبد الرحیم رادھر نے قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا اور یہ قرارداد منظور ہو گئی،

جس کے بعد اسپیکر نے مختصر وقفہ کیا۔

قرارداد کی منظوری کے ساتھ، حکمراں این سی نے کہا کہ اس نے اپنے منشور کے وعدوں میں سے ایک کو پورا کیا ہے جبکہ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ "اسمبلی نے اپنا کام کیا ہے۔

 واضح رہے کہ مودی حکومت نے اگست  2019 میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا اور سابقہ ​​ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے پہلے انتخابات ہوئے جس میں نشینل کانفرنس جماعت 42 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے، جس کے بعد نو منتخب وزیر اعلی نے جموں کشمیر کی خصوسی حثیت کی بحالی کے لیے اقدامات تیز کر دیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll