Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا مردان میں آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد وں کے قبضے سے اسلحہ اور باردو برآمد ہوا ، یہ دہشت گرد اس علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 13th 2024, 3:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا مردان میں آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے مردان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مردان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔

مارے گئے دہشت گرد وں کے قبضے سے اسلحہ اور باردو برآمد ہوا ۔ یہ دہشت گرد اس علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا ۔

Advertisement