بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، ترجمان قومی وزارت صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 13th 2024, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان اور خیبرپختونخوا  میں  2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور اور سبی کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

وزات قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پائے گئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ 26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کیلئے دروازہ کھولیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔