الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور این اے 44 اور پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان سے فاتح قرار پائے ہیں

.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بعد جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے جا رہے ہیں۔ آج بھی الیکشن کمیشن نے کئی صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے، تاہم، ان میں علی امین گنڈاپور کا نام کہیں شامل نہیں کیا گیا۔
نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری۔ pic.twitter.com/38orXtz3UG
— PTI (@PTIofficial) February 18, 2024
الیکشن کمیشن نے پی کے 113 پر علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا تھا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب باقی چار امیدواروں کے نتائج جاری کردیئے گئے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور این اے 44 اور پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان سے فاتح قرار پائے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 7 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago






