پاکستان

الیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا، درخواست گزار غائب

ایسے سپریم کورٹ کےساتھ مذاق نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس کا درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 19th 2024, 10:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کالعدم قرار دینے کی  استدعا، درخواست گزار غائب

اسلام آباد: ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر عام انتخابات کے دوبارہ انعقاد کے لیے دائر درخواست درخواست گزار نے واپس لے لی۔ جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کی سماعت ہر صورت ہوگی، درخواست گزار کو آج (پیر کو) عدالت میں پیش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔

ریٹائرڈ بریگیڈیئر علی خان نے ملک میں انتخابی دھاندلی اور دوبارہ انتخابات کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار علی خان سے متعلق استفسار کیا۔ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار نے 13 فروری کو درخواست واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

عدالتی معاون نے کہا کہ نوٹس کی تعمیل کے لیے درخواست گزار سے فون اور ایڈریس پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے درخواست دائر کرتے ہیں پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ درخواست محض تشہیر کے لیے دائر کی گئی تھی؟