لاسا بخار ایک ایسی بیماری ہے جو انسانوں میں خوراک یا گھریلو اشیاکے ذریعے پھیلتی ہے


ابو جا: نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایبونی میں رواں سال کے دوران لاسا بخار سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شنہوا کے مطابق ایبونی ریاست کی وزارت صحت کے افسر سمپسن اوروگو نےکہا کہ اس وبا کے باعث حکومت اور متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے انتہائی متعدی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پر باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور2 بچے شامل ہیں، جبکہ اس بیماری سے 25 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے2 کارکن بھی شامل ہیں۔ریاست کے چیف ایپیڈیمولوجسٹ اوگبونا نوامبیکے نے خطرے کے عوامل کی نگرانی میں اضافے کے لیے رسد کی فراہمی پر زور دیا اور جھاڑیوں کو جلانے، چوہوں کو کھانے اورمتاثرہ شخص کو نہ چھونےکا مشورہ دیا۔
لاسا بخار ایک ایسی بیماری ہے جو انسانوں میں خوراک یا گھریلو اشیاکے ذریعے پھیلتی ہے جو چوہے کے پیشاب یا پاخانے سے آلودہ ہوتی ہے۔

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
- 3 گھنٹے قبل

بنوں:سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 15 منٹ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 20 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 2 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
















