پی ایس ایل سیزن 9 کا چوتھا میچ قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے


پی ایس ایل سیزن 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔
? TOSS UPDATE ?
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 19, 2024
Lahore Qalandars win the toss and elect to bat first ?
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/5EIrv5EBe8#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvQG pic.twitter.com/wBAryQiSfB
ایک طرف جہاں لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، راسی وان دیر دوسین، حارث رؤف اور زمان خان جیسے مضبوط کھلاڑی موجود ہیں، وہیں کوئٹہ گلیڈئیٹرز میں ول سمیڈ، لوری ایوان، جیسن رائے، سعود شکیل، سرفراز احمد، ابرار احمد اور وانندو ہارانگا جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایک روز قبل اپنے پہلے میچ میں قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکا آغاز، مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے جدہ میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
- 24 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 13 گھنٹے قبل

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
- ایک گھنٹہ قبل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ قبل

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 11 گھنٹے قبل