Advertisement
علاقائی

حلقہ این اے 43 کے پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رکھی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 20 2024، 12:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
حلقہ این اے 43 کے پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہوئی ۔ 

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اس حوالے سے عوام کیلئے سازگار ماحول کو مربوط اور یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رکھی گئی ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں مشتعل افراد  نے پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ کی گئی تھی ان حلقوں میں الیکشن کمیشن دوبارہ پولنگ کا انتظام کرے گی ۔ 

Advertisement
Advertisement