کھیل

پی ایس ایل سیزن9، سلطانز کا یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 20 2024، 6:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل سیزن9، سلطانز  کا یونائیٹڈ کے خلاف  ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز  نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

ملتان سلطانز دستے میں داؤد ملان، محمد شہزاد، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، عثمان خان، یاشیر خان، آفتاب ابراہیم، کرس جورڈن، افتخار احمد، خوشدل شاہ، جانسن چارلس (وکٹ)، محمد رضوان (سی)، عباس آفریدی، ڈیوڈ ولی، فیصل اکرم، احسان اللہ، محمد علی، اولی اسٹون، شاہنواز دہانی اور اسامہ میر موجود ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز، کولن منرو، حیدر علی، محمد وسیم، شمائل حسین، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، عماد وسیم، قاسم اکرم، شاداب خان (c)، اعظم خان (wk)، Jordan Cox (wk)، حنین شاہ، میتھیو فورڈ، نسیم شاہ، عبید میک کوئے، رومان رئیس، شہاب خان، تیمل ملز اور عبید شاہ کھیلیں گے۔