کراچی : فلائنگ کلبز اور سول ایوی ایشن میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، فلائنگ کلبز نے ائیرپورٹ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق والٹن ائیرپورٹ کی بندش کے معاملے پر فلائنگ کلبز اور سول ایوی ایشن میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ فلائنگ کلبز نے ائیرپورٹ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پچیس مئی سے والٹن ائیرپورٹ کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے احکامات دئیے تھے۔
سی اے اے نے فلائنگ کلبز کو اپنے تمام طیارے فیصل آباد یا کسی اور ائیرپورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فلائنگ کلبز نے مریدکے کے علاوہ کسی ائیرپورٹ پر طیارے لیجانے سے انکار کیا ہے ۔ والٹن ائیرپورٹ پر اس وقت پچاس سے زائد طیارے کھڑے ہیں ۔
فلائنگ کلب مالکان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد یا کسی اور ائیرپورٹ پر طیاروں کیلئے نہ مناسب ہینگر ہیں نہ طلبا وہاں جائیں گے ۔ والٹن ائیرپورٹ کے پانچ فلائنگ کلب میں دو سو سے زائد سٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں ۔
ذرائع کے مطابق والٹن ائیرپورٹ کو ختم کرنے کیلئے فلائنگ کلبز نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس بھی دائر کردیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور کا تاریخی والٹن ائیرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم جاری کیا تھا۔ائیرپورٹ پرفلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراونڈ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ائیرپورٹ مینجر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج آخری پروازیں اڑالیں کل سےائیر پورٹ استعمال نہیں ہوگا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago







