تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی کارروائی، 36 کلوگرام چرس برآمد

کارروائی مردان ملاکنڈ روڈ پر کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 21st 2024, 2:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی کارروائی، 36 کلوگرام چرس برآمد

پشاور: تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے مردان ملاکنڈ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 36 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خان خٹک کی ہدایت پر منشیات سمگلرزکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی مردان ملاکنڈ روڈ پر کی گئی جہاں دوران تلاشی ایک گاڑی سے 36 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کےلیے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔