Advertisement
علاقائی

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 29 فروری کوعام تعطیل کا اعلان

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہبازقلندر عرس کے پہلے روز چھٹی ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 22 2024، 3:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 29 فروری کوعام تعطیل کا اعلان

جامشورو : ضلعی انتظامیہ جامشورو  نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 29 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

 حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ 772 ویں سالانہ  عرس مبارک  کے موقع پر جامشورو کی  ضلعی انتظامیہ  نے ضلع بھر میں 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہبازقلندر عرس کے پہلے روز چھٹی ہوگی ، ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سفارش پر کمشنرحیدرآباد نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement