جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک کے خلاف سازش ہے ، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ ان لوگوں کو چند سیٹیوں پر کامیابی ملی، یہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک کے خلاف سازش ہے ، عطا تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لیگی رہنما  عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے موقف پر  کہا کہ خط لکھنے کا مقصد بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی  رہنما عطا اللہ  تارڑ نے کہا کہ ایک قیدی کیسے آئی ایم ایف کو خط لکھ سکتا ہے لہذا ان کے مذموم مقاصد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیوں کہ انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو چند سیٹیوں پر کامیابی ملی، یہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں، ملک میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائےگی، ہم نے ملک کی معیشت بہتر کرنی ہے اور  بے روزگاری ختم کرنی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جو سیٹیں ملیں کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، ملک کی معیشت کو  نقصان  پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ لوگ ملک  میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے جس میں کہا جائے گا کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں آڈٹ کرایا جائے۔

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

لاہور: بھارتی سپورٹس صحافی وکرت گپتا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی ۔ 

سپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں گپتا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے باز رہے گی اور اس کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ اسی ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں زیادہ تر انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر آنے والی میٹنگ میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔


 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا ہے۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری فلسطین کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، وزیراعظم

عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے،شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری فلسطین کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں جاری اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے، فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ خان یونس میں اسرائیل کی بربریت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں،خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے،فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں،پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنے بیان میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھرپور آواز اٹھائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ دہراتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف کے فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے حالیہ فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان سے پاکستان ائیر فورس کے 6 جہازوں کے ذریعے 1200 ٹن اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا چکا ہے، پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطین کے میڈیکل کے طلباء کے لیے خصوصی انتظام کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے،پاکستانی حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll