کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم دو تبدیلیاں کی گئی تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 23rd 2024, 12:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

 

قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد 3، عقیل حسین نے 2 جبکہ ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس ہیلز 21، کولن منرو 20، جورڈن کوکس 19، عماد وسیم 9، کپتان شاداب خان 2 جبکہ اعظم خان 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔