Advertisement

پی ایس ایل 9 پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 5 رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عا مر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 24 2024، 4:42 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 9 پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 5 رنز سے ہرا دیا

ملتان :  پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں  پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ، ملتان میں کھیلے  گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عا مر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے ۔ 

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

180رنزکےتعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ڈاوڈ ملان 52 اور یاسر خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11 اور خوشدل شاہ 5 رنز بناسکے جبکہ کپتان محمدرضوان،ڈیوڈ ویلی،شاہ نواز دھانی صفر پرآؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ،نوین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 25 منٹ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement