پاکستان

رمضان المبارک سے قبل مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو /لیٹر کی کمی کر دی گئی، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 25th 2024, 2:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رمضان المبارک سے قبل مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے صارفین کی سہولت کیلئے مختلف برانڈڈ گھی، کوکنگ آئل، چائے اوردیگر روزمرہ اشیاء سرف، صابن وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو /لیٹر کی کمی کر دی گئی ہیں۔اسی طرح برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی 800گرام پیک کمی کر دی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوکنگ آئل 523 سے 508 روپے میں دستیاب ہیں اسی طرح دیگر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مارکیٹ سے بہت سستے فروخت کئے جا رہے ہیں۔گھی، کوکنگ آئل اور چائے کے علاوہ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنے معزز کسٹمرز کو ریلیف دینے میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔