Advertisement

پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ

فری میڈیکل کیمپ کی بدولت 2500 سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 25th 2024, 9:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ

 پاک فوج اور ہلالِ احمر کے تعاون سے شمالی وزیرستان کے گاؤں سیدگئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا مقصد اہلِ علاقہ کو مفت طبی معائنہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ بلا معاوضہ ادویات فراہم کرنا تھا ، کیمپ کے دوران میڈیکل اسپیشلسٹ سمیت میڈیکل آفیسر اور دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے خدمات بخوبی انجام دیں۔

فری میڈیکل کیمپ کی بدولت 2500 سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی ، اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسپتال کی دوری سے درپیش مسائل پاک فوج کے میڈیکل کیمپس جیسے موئثر اقدمات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

 

Advertisement