جی این این سوشل

علاقائی

آئیسکو نے بوجہ مینٹیننس بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئیسکو نے   بوجہ  مینٹیننس بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے کل(پیر کو)بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 26 فروری2024 صبح9بجے تا دن 2بجے تک،اسلام آباد سرکل،پاک آئرن سٹیل،ممتاز سٹیل،فضل ربڑ،ایم جی سٹیل،انڈسٹریل۔1،نیو پی ٹی این، جی او آر،پوٹھوہار سٹیل،کامسٹ،چھٹہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،ترامڑی،آئی ایس آئی،رہاڑہ،پی ایچ اے،پی ایچ اے۔II،کری روڑ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال، آبپارہ،آرچرڈ سکیم،سی ڈی اے آفس،باب السلام،سوہان،لوہی بھیر،نیوی،لہتراڑ روڑ، ایف 8، جی 10/2ایچ /8الشفا، این پی سی سی ، آئی ٹین /ون، جی -13،ای الیون ، کری ، پی ایچ اے ۔ون کمپنی باغ،بیروٹ،نمبل، ٹی ڈی سی پی، پی اے ایفپیر سوہاوہ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،نوگزی،بجنیال،نیسٹ روڑ،فضائیہ ۔I&II،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی ،ون اینڈ ٹو، ایف/17کٹاریاں کٹاریاں، بنی،سکستھ روڈ،صادق آباد،شکریال،فضائیہ،فاروق اعظم،گنگال،ظفرالحق،کمیٹی چوک،فوارہ چوک،انڈسٹریل،گلزار شہید،باغ سرداراں،کیانی روڑ،ڈھوک چوہدریاں،نیو ریس کورس،چئیرنگ کراس،امیر حمزہ کالونی،پنڈ ہون،رتہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، زراج۔I&II،ڈھوک اعوان، آئی ایس ٹی ،موہرہ نگیال،مورگاہ،پارک ویو،پنڈی بورڈ،اسلام آباد فیڈ مل ، یورولوجی سینٹر،طارق شہید،نیسٹ فیڈرز،صبح8بجے تا شام6بجے تک، سٹی۔II، سہیکہ۔ II، خادم آباد،کھوئی رتہ سٹی،بیروٹ گالہ،دربار مائی ٹوٹی،کھوئی رتہ ایکسپریس،چروہی ڈونگی،دانہ،سری،چروہی ایکسپریس فیڈر ز اور 132 کے وی تلہ گنگ،بھگوال،دندہ شاہ بلاول اور ٹمن گرڈ اسٹیشنز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

 

تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

 

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان ہے۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 2 سے 3 ڈالر فی پیرل کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم اس کا انحصار حتمی حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 93.96 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 960 ارب روپے حاصل کیے، جو 869 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91 ارب روپے زائد رہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نوروالی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کالز پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نورولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔

یاد رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا ، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز سکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف استاد کو بھی قتل کر دیا گیا ۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll