اسرائیلی افواج کی بمباری میں مزید 83 فلسطینی شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 25th 2024, 5:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی افواج کی بمباری میں مزید 83 فلسطینی شہید

غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قابض اسرائیلی افواج کی بمباری میں مزید 83 فلسطینی شہید اور ایک سو تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزیر اطلاعات ابو نبیل ریوڈن نے استنبول میں ایک کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت اور قتل عام روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ادھر برلن، مانچسٹر، پیرس، ڈیلاس، آکلینڈ اور ڈبلن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔