کھیل
پی ایس ایل ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکو رکیے ، اس کے علاوہ عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے۔
181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی، خواجہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، اس کے علاوہ سعود شکیل 24 اور شرفانے ردرفورڈنے 21 رنز بنائے، جیسن روئے اور محمد عامرنے 12، 12 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
علاقائی
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں
کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 سے 17 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں، جبکہ گوراقبرستان پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، جبکہ تین تلوارپرپولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان کے مطابق 2 مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جبکہ پولیس کی نفری تعینات ہے، اس دوران امن وامان برقراررکھا جائے گا، ریڈ زون، تین تلوارآنے اورجانے والےراستوں پرپولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
پاکستان
پاک آرمی کی ٹیم نے ملک کا پرچم سربلند کر دیا، ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا
مشقوں میں 42 ممالک کی 128ٹیموں نے حصہ لیا، آئی ایس پی آر
پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے، پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پاک فوج اور پوری قوم کےلیے قابل فخر ہے، مشقوں میں 42 ممالک کی 128ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوگئے۔
Pakistan Army’s Team participated in Exercise Cambrian Patrol - 2024, which was held in Wales, UK.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 13, 2024
Cambrian Patrol is considered one of the toughest military exercises in the world.#PakistanArmy #Pakistan #ISPR
Held from 4th-13th October 2024. This year, Exercise Cambrian… pic.twitter.com/eNKPSgBHVU
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ایکسرسائز کیمبرئین پٹرول مشق نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے، دنیا بھرسے آنے والے دستوں کوکٹھن اوردشوارگزارماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے، ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔
تجارت
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا، جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔
پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔
یہ سنگِ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔
ایس آئی ایف سی نے نہ صرف زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
دنیا 2 دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ