پیپلز پارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ تیسری باروزیراعلیٰ سندھ منتخب
وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مجموعی طور پر148 ارکان نے حصہ لیاجبکہ مراد علی شاہ کو112 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی
مرادعلی شاہ 112 ووٹ لےکر تیسری باروزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔
سندھ اسمبلی کااجلاس نومنتخب سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں جاری ہے،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی پیپلزپارٹی کےنادرمگسی نےاسمبلی رکنیت کاحلف اٹھایا۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کاعمل مکمل ہوگیا۔
اسپیکر اویس قادر شاہ نے نتائج کا اعلان کر دیا ۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مجموعی طور پر148 ارکان نے حصہ لیا۔پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کو112 ارکان کی حمایت سے سندھ اسمبلی کے25ویں وزیراعلیٰ بن گئے جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ارکان کی حمایت حاصل رہی ۔
پیپلزپارٹی نےمرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ کےمنصب کیلئےنامزدکیاجبکہ ایم کیوایم نےعلی خورشیدی کووزیراعلیٰ سندھ کیلئےمیدان میں اتاراتھا۔ سنی اتحاد کونسل،جماعت اسلامی اورجی ڈی اے نےانتخاب کےبائیکاٹ کااعلان کیا ۔
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 34 منٹ قبل
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 2 گھنٹے قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 3 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 41 منٹ قبل