Advertisement
پاکستان

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کے جہاز نے محو پرواز ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 26th 2024, 11:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے FM-90B میزائل فائر کر کے بحریہ کی جنگی تیاریوں اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، پاک بحریہ کے جہاز نے محو پرواز ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

میزائل فائرنگ کا مظاہرہ سمندری حدود کی محافظ مشقوں SEA SPARK 2024 کے اختتام پر کیا گیا ، مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ منصوبوں کی توثیق اور اس کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے ملک کے دفاع اور بحری سرحدوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement