کھیل

پی ایس ایل 9، آج سے شہر قائد میں رونقیں لگیں گی

 شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 28 2024، 2:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 9، آج سے شہر قائد میں رونقیں لگیں گی

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا رنگا رنگ میلہ لاہور کے بعد آج شہر قائد  میں سجے گا۔

 شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7 سات بجے شروع ہو گا۔

 خیال رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے دو میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

 دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک چار میچز کھیل کر صرف ایک میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ 3 مقابلوں میں اسے حریف ٹیموں نے شکست سے دو چار کیا ہے۔