جی این این سوشل

کھیل

ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دلچسپ مقابلے دبئی کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی: روس کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی آندرے روبلوف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئے۔

دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو ہرا کر اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں روس کے ہی آندرے روبلوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی سباسٹین کورڈا کر پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی، دوسرے سیٹ میں 3-4 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی کہ امریکی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور آندرے روبلوف نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح روسی کھلاڑی کا سیمی فائنل رائونڈ میں مقابلہ قزاخستان کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll