ایلکس ڈی مینوراور ہولگر رونے میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اے ٹی پی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے میکسیکو کے شہر اکاپولکو میں جاری ہیں


میکسیکو سٹی: آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ایلکس ڈی مینوراور ڈنمارک کے ہولگر رونے اے ٹی پی میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
دفاعی چیمپئن ایلکس ڈی مینور نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو ہرا کر اور ڈنمارک کے ہولگر رونے نے جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے میکسیکو کے شہر اکاپولکو میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ایلکس ڈی مینور نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ہولگر رونے نے جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو ٹائی بریک پر 6-7(2-7) اور6-7(0-7)سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب،بشری بی بی سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
- 4 گھنٹے قبل

سابق بیوروکریٹ منصور قادر نئے الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات
- 3 گھنٹے قبل

طلباءکے لیے اچھی خبر،ایچ ای سی نے کامن ویلتھ اسکالر شپس کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے 4 ججز کا ایک اور مشترکہ خط ،فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کی احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا ء کی منظوری
- 3 گھنٹے قبل

ترکیہ: ازمیر کے قریب پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
- 3 گھنٹے قبل

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

بی ٹو بی کانفرنس: پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے 9 بڑے معاہدوں پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

قازقستان کےوزیر خارجہ و نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل