جی این این سوشل

صحت

دنیا بھر میں ہر آٹھواں شخص موٹاپے کا شکارہے ، عالمی ادارہ صحت

رپورٹ سے ظاہر ہو تا ہے کہ موٹاپا ایک پیچیدہ دائمی بیماری ہے جو ایک بحران کی صورت اختیار کر گئی ہے اور یہ گزشتہ چند عشروں سے وبائی امراض کے تناسب سے پھیل رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا بھر میں ہر آٹھواں شخص موٹاپے کا شکارہے ، عالمی ادارہ صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر آٹھ افراد میں سے ایک شخص (یعنی 12.5 فیصد آبادی )موٹاپے کا شکار ہے ۔

برطانوی طبی جریدے لانسٹ میں شائع ہونے والی ڈبلیو ایچ او کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی جو 1990 کے مقابلے میں بالغ افراد کے لئے دوگنا اور پانچ سال سے 19 سال کی عمر کے لئے چا ر گنا زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈ انوم گیبریئس نے کہا یہ رپورٹ خوراک، جسمانی سرگرمیوں اور ضرورت کے مطابق مناسب دیکھ بھال کے ذریعے بچپن سے لے کر بلوغت تک موٹاپے کو روکنے اور اس پر قابو پانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے ظاہر ہو تا ہے کہ موٹاپا ایک پیچیدہ دائمی بیماری ہے جو ایک بحران کی صورت اختیار کر گئی ہے اور یہ گزشتہ چند عشروں سے وبائی امراض کے تناسب سے پھیل رہی ہے ۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اکثر صورتوں میں موٹاپے کے اسباب سے اچھی طرح آگاہی موجود ہونے کے باوجو اس پر قابو پانے کے اقدامات پرعمل درآمد نہیں کیا جاتا جس سے یہ اجاگر ہوتا ہے کہ اس بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات درکار ہیں، موٹاپے کو روکنے کے لیے عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے ٹریک پر واپس آنا حکومتوں اور کمیونٹیز کا کام کرے گا ۔ 

جس کی حمایت ڈبلیو ایچ او اور قومی صحت عامہ کی ایجنسیوں کی شواہد پر مبنی پالیسیوں سے ہو سکتی ہے، اس کے لیے نجی شعبے کے تعاون کی بھی ضرورت ہے جسے ان کی مصنوعات کےانسانی صحت پر ہونے والے اثرات کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں بالغ افراد میں سے 43 فیصد موٹاپے کا شکار تھے ۔

رپورٹ کے مطابق، یورپ میں موٹاپا موت اور معذوری کی سب سے بڑی وجوہات میں سے شامل ہے جہاں یہ سالانہ 12 لاکھ سے زیادہ اموات کا سبب بنتا ہے۔ موٹاپا بہت سی غیر متعدی بیماریوں بشمول دل کی بیماریاں، ٹائپ 2 ذیابیطس اور سانس کی دائمی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے ۔ 

جرم

چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، وزیر دفاع

قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کے خلاف اشتعال انگیز اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراحسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے مذہب کے نام پر خونریزی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر چکی ہے، شرانگیز پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو کئی سالوں سے مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،عدلیہ میں ایسی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حق و سچ کی روایت کو قائم کیے ہوئے ہے۔

قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے، انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، سیاست کے نام پر ذاتی مفادات کےلیے ڈکٹیشن قبول نہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اپنے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے مذہب کےنام پر نفرت کے بیج بونے والے افراد یا گروہوں کو مسترد کر دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

کامن ویلتھ آف نیشنز کی سیکرٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کے روزاین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

یہ وسائل نہ صرف این ای او سی کو ایک نیشنل کامن آپریٹنگ پکچرکی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ خطرے کی تشخیص، قبل از وقت وارننگ سسٹم، خطرے سے متعلق معلومات اور تیاری کی حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے ٹیم نے اس دوران آپریشنل طریقہ کار اورآفات سے نمٹنے کے شعبہ میں این ڈی ایم اے کے مرکزی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،متعلقہ وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ملکی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے آنے والے COP-29ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوراین ای سی کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 66 فلسطینی شہید

عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کشیدگی کو کم کرنے اور اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑسکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 66 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر ترکئے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکئے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں مداخلت کرسکتا ہے جس پر اسرائیلی حکام کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ایک راکٹ حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور نوجوان افراد کے جنازوں کیلئے ہزاروں لوگ جمع ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کشیدگی کو کم کرنے اور اس خدشے کے پیش نظر کہ اس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ چھڑسکتی ہے۔

لبنان نے شدید بڑھتی کشیدگی سے خبردار کیا ہے جو علاقائی تنازعے کا باعث بن سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll