قومی اسمبلی کی کارروائی میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر
اگر یہی انداز رہا تو پارلیمنٹ کی کارروائی اور ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر جیل میں ہیں لیکن ہم آگے بڑھ رہے ہیں،قومی اسمبلی کی کارروائی میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اگر یہی انداز رہا تو پارلیمنٹ کی کارروائی اور ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمر ایک پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہمارا لیڈر اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جن کو کسی صورت جیل میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور اپوزیشن لائیو کوریج نہیں دی جارہی، پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں۔ فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی۔ شہباز شریف کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھا گیا دکھایا گیا لیکن عمر ایوب کو کوریج نہیں دی گئی اور ڈپٹی اسپیکر نے عمر ایوب کے کسی لفظ کو حذف نہیں کیا۔
قومی اسمبلی کی کارروائی پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر دوبارہ بھی ایسا ہوا تو یہاں چلنا بہت مشکل ہو جائے گا، ہم ہر ظلم کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں لیکن اگر یہی انداز رہا تو پارلیمنٹ کی کارروائی اور ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق ملک پر قرضہ 80 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہمارے خزانے میں ریزرو اور معیشت کا بیڑا عرق ہو گیا ہے، ملک کی معیشت کا حجم سکڑ گیا ہے۔ آج بجلی کا یونٹ 85 سے اوپر جا پہنچا ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے ذریعے ہی معیشت چل سکتی ہے، یہاں آئین اور قانون اور پیسے کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کیے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بتایا پاکستان تحریک انصاف کے بانی ملک کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں۔ ہماری جماعت ملک میں بہتری اور نظام تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے، ہم چاہتے ہیں فارم 47 کے رچائے گئے ڈرامے کی تہہ تک پہنچایا جائے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago





