جی این این سوشل

پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

پاکستان کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا گو ہیں، حسین امیر عبداللہیان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایرانی وزیر خارجہ کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر ن لیگ شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر ایران نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شہباز شریف کو مبارکباد دی 

ایرانی وزیر خاجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ آنے والے سالوں میں پاکستان کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا گو ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اسلامی جمہوری ایران تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے ایکس پر شہباز شریف کی ایوان میں تقریر کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حکومت ہی کر ے گی ، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پربھی پابندی لگی تھی لیکن پارلیمنٹ میں چلی گئی، حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگانی ہے یا نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حکومت ہی کر ے گی ، فیصل کریم کنڈی

سرگودھا : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانی ہے یا نہیں۔ 

سرگودھا میں گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے مڈھ رانجھا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کئی سیاسی پارٹیوں پرپابندیاں لگیں لیکن وہ ختم نہیں ہوئیں، پاکستان میں ووٹ شخصیات کا ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی فیصلہ کریگی کہ وزارتیں لینی ہیں یانہیں، پشاور پریس کلب میں ایک وزیرنے صوبے کی قیادت پرچارج شیٹ لگائی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پربھی پابندی لگی تھی لیکن پارلیمنٹ میں چلی گئی، حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگانی ہے یا نہیں۔

گورنرخیبرپختون خوا نے کہا کہ اس وزیرنےاپنی ہی حکومت پربھتہ خوری اوررشوت کے الزامات لگا دیے، یونیورسٹیزکی زمینیں بیچنی شروع کردیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس

پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچے کی عمر 6 سال ہے اور تعلق ضلع چکوال سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس

لاہور : پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ یہ کیس صوبے میں 2020 کے بعد پہلا کیس ہے اور پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والا 12 واں کیس ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچے کی عمر 6 سال ہے اور وہ ضلع چکوال سے تعلق رکھتا ہے۔

مجموعی طور پر پاکستان میں رواں سال بلوچستان میں 9 اور سندھ میں 2 سمیت 12 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رواں سال میں ابھی 5 ماہ باقی ہیں اور گزشتہ سال کے 6 کیسز کے مقابلے میں رواں سال 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو کہ ملک میں پولیو کی صورتحال کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے اور اعصابی نظام پر حملہ کر کے فالج یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام

یوم شہدائے پولیس ، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے ، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ یوم شہدائے پولیس ، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے ، پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا۔

وزیراعظم نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہید افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی سرکوبی کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا ، شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں،پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، شہداء کے خاندانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں شہدائے پولیس کے خاندانوں کے لئے ایک بڑا اور تاریخی پیکج دیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll