جی این این سوشل

پاکستان

ترک صدر طیب اردوان کا شہباز شریف سےٹیلیفونک رابط،وزیراعظم بننے پرمبارکباد

ترک صدر کا دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترک صدر طیب اردوان کا شہباز شریف  سےٹیلیفونک رابط،وزیراعظم بننے پرمبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترک صدررجب طیب اردوان نےشہبازشریف سےٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکبادپیش کی۔

طیب اردوان نے شہباز شریف کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اوردونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی،پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

نو منتخب وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ  طیب اردوان کے جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں، ترک صدر نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی، ہائی لیول اسٹریٹیجی ڈائیلاگ کے ساتویں سیشن میں پاکستان اور ترکیہ مل کر اس حوالے سے مزید پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی، انشااللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے، مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،رجب طیب اردوان ایک تجربہ کار رہنما ہیں، ہمیں ان کے تجربہ سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے.

جرم

خانیوال: رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی کی فائرنگ سے 2 چھوٹے بھائی قتل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خانیوال: رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی کی فائرنگ سے 2 چھوٹے بھائی قتل

خانیوال: خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم منیراحمد نے اپنے چھوٹے بھائی قیصر عباس اور ناصر عباس سے اپنی بیٹی کے لیے رشتہ مانگا تھا۔ جب ان کے بھائیوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تو ملزم نے دونوں بھائیوں کو گھر میں جا کر فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو عبدالحکیم ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق بھائی نے مرنے والوں کو ان کے گھروں میں جاکر قتل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس

پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچے کی عمر 6 سال ہے اور تعلق ضلع چکوال سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس

لاہور : پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ یہ کیس صوبے میں 2020 کے بعد پہلا کیس ہے اور پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والا 12 واں کیس ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا شکار ہونے والے بچے کی عمر 6 سال ہے اور وہ ضلع چکوال سے تعلق رکھتا ہے۔

مجموعی طور پر پاکستان میں رواں سال بلوچستان میں 9 اور سندھ میں 2 سمیت 12 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رواں سال میں ابھی 5 ماہ باقی ہیں اور گزشتہ سال کے 6 کیسز کے مقابلے میں رواں سال 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو کہ ملک میں پولیو کی صورتحال کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے اور اعصابی نظام پر حملہ کر کے فالج یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں انہوں نے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے نامور اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ناصر اقبال نے فائنل میں 6-11، 1-11 اور 3-11 کے واضح فرق سے میچ جیتا۔

 بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعام کی رقم 12 ہزار ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 33 لاکھ بنتی ہے۔

یہ ٹائٹل ناصر اقبال کے کیرئیر کا 17 واں اسکواش ٹورنامنٹ ہے۔

ناصر اقبال نے گزشتہ 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی شاندار فارم ثابت کی ہے۔دوسری جانب ناصر اقبال اب ملائشیا میں ہونے والے اسکواش ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll