امید ہے مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی عمران خان کا ساتھ دیں گے، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اصلی فارم 45 پر صدر بنائیں گے،ان کے گھر چھاپہ افسوس ناک ہے، سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، امید ہے مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی عمران خان کا ساتھ دیں گے، حق کی جیت ہوگی۔
اسلام آباد الیکشن آفس کے محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا، محمود خان اچکزئی کے کاغذات منظور ہوگئے، کاغذات نامزدگی پراعتراضات لگتے رہتے ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ایک ایک بچے کی آواز ہے، محمود اچکزئی نے کہا آئین کے مطابق حکومت چلائیں، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہوگی اور اچھا مقابلہ ہو گا۔ سیاست کرنا سیاستدانوں کا کام ہے۔کل رات محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، قوم اپنی فوج کےساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، کسی نہ کسی کو ہمارے اتحاد سے تکلیف تو پہنچے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، امید ہے حق کے راستے پر مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی کا ساتھ دیں گے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل





