جی این این سوشل

تجارت

فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جمیل احمد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکانٹ موجود تھے۔

اسٹیٹ بینک میں مالیاتی امور کی آگاہی سے متعلق تقریب سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد پر خوشی ہے، ہمارا مقصد ہے کہ اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں۔لوگوں کی فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، فنانشل تعلیم عام کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بھی فنانشل لٹریسی پر توجہ دینا ہوگی۔ اسٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کے ساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے جس میں خاص طور پر خواتین میں فنانشل آگاہی پر توجہ مرکوز ہے، ملکی معیشت کی مستقل بڑھوتری کے لیے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آسان ڈیجیٹل اکائونٹ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکائونٹ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ فنانشل تعلیم کے ذریعے لوگوں کو نئی اور بہتر سرمایہ کاری کے طرف راغب کیا جاسکتا ہے، ہماری اولین توجیح ہے کہ لوگ سمارٹ فونز کے ذریعے فنانشل ٹرانزیکشن کی طرف آئیں۔

پاکستان

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران اور جوان اپنے خون پسینے سے قوم کا تحفظ کرنے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی بے لوث خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور ہرمشکل میں ان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کے مختلف مقامات پر تقریبات میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے، لیسکو ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار بجلی کے بلوں میں جو جرمانہ بتایا گیا ہے وہ وصول نہیں کیا جائے گا۔صارفین اپنی ویب سائٹ سے تجدید شدہ تاریخوں کے ساتھ بجلی کے تازہ ترین بلز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

رواں ماہ بجلی کے صارفین کو بھاری بل موصول ہوئے۔ یہاں تک کہ دیہی علاقوں اور دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی اس مہینے کی ادائیگی کے لیے بجلی کے بھاری بل موصول ہوئے ہیں۔

ضلع اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم کے قریب گاؤں کی رہائشی مختاراں بی بی نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک چھوٹا فریج، ایک پنکھا اور پانی کا پمپ ہے اور ہمیں اس ماہ 20,000 روپے کا بل موصول ہوا ہے جبکہ  پچھلے مہینے انہیں 18,000 روپے کا بل موصول ہوا۔ہم کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومت ہم پر بجلی کے اتنے بھاری بلوں کا بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل سے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں اور بجلی کے بھاری بل برداشت نہیں کر سکتے۔اس حکومت نے ہماری زندگیوں کو لفظی طور پر دکھی کر دیا ہے۔ ہم زندگی کی دلکشی کھو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پہلے ہی راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کا افتتاح کردیا

وزیر خزانہ نے تجارتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اسکیم کو بہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز سنیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا۔ 

آر ٹی او لاہور نے وزیر کو سکیم کے آپریشنز اور اثرات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی ،
وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس کے موثر نفاذ اور ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے تاجروں کو سادہ ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی ، وزیر خزانہ نے تجارتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اسکیم کو بہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز سنیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ان سفارشات کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے۔

RTO لاہور اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کی کل تعداد اب تک تقریباً پچیس ہزار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll