جی این این سوشل

پاکستان

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان

ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے فقط 940 ممبران نے ووٹ ڈالا، اکبر ایس بابر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کل الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کل 5 مارچ کو چیلنج کیا جائے گا، ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے فقط 940 ممبران نے ووٹ ڈالا، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

 

پاکستان

پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں، وزیر اعظم

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،  پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں،  ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مکمل ڈیجٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں، وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی۔

وزیراعظم کو ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے خرابیوں اور بے ضابطیوں کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے، لیسکو ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لیسکوکا بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار بجلی کے بلوں میں جو جرمانہ بتایا گیا ہے وہ وصول نہیں کیا جائے گا۔صارفین اپنی ویب سائٹ سے تجدید شدہ تاریخوں کے ساتھ بجلی کے تازہ ترین بلز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

رواں ماہ بجلی کے صارفین کو بھاری بل موصول ہوئے۔ یہاں تک کہ دیہی علاقوں اور دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی اس مہینے کی ادائیگی کے لیے بجلی کے بھاری بل موصول ہوئے ہیں۔

ضلع اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم کے قریب گاؤں کی رہائشی مختاراں بی بی نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک چھوٹا فریج، ایک پنکھا اور پانی کا پمپ ہے اور ہمیں اس ماہ 20,000 روپے کا بل موصول ہوا ہے جبکہ  پچھلے مہینے انہیں 18,000 روپے کا بل موصول ہوا۔ہم کتنی بجلی استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومت ہم پر بجلی کے اتنے بھاری بلوں کا بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشکل سے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں اور بجلی کے بھاری بل برداشت نہیں کر سکتے۔اس حکومت نے ہماری زندگیوں کو لفظی طور پر دکھی کر دیا ہے۔ ہم زندگی کی دلکشی کھو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پہلے ہی راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

شدید بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خدشہ

اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے05 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، کرا چی سمیت سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی /جنو بی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll