فلسطینیوں کے معاملے پر ووٹرز کے غصے اور تنقید کا سیاسی نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے، امریکی نائب صدر
فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کام کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے، کملا ہیرس


امریکی صدرجو بائیڈن کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی کے خلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹروں میں بڑھتی ہوئی تنقید، غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول میں ناکامی، شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافےاور امریکہ کی اسرائیل کی اندھی حمایت پر عرب امریکیوں بالخصوص فلسطینیوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس صورتحال میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو اس غصے کے سیاسی خطرے پر خبردار کیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے سرکاری ملاقاتوں کے دوران انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں کی شدت کو کم کرنے کے لیے کام کرے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ملاقاتوں کے دوران انتظامیہ نے فلسطینی امریکیوں کے غصے کو کم کرنے کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا۔امریکا میں صدارتی الیکشن کی مہم جاری ہے جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر جوبائیڈن کو سخت مقابلہ دیتے نظر آرہے ہیں۔
اس کی ایک وجہ صدر جوبائیڈن کی اسرائیل کی بے جا حمایت اور فلسطین سے متعلق متنازع پالیسی بھی ہے جس پر امریکا کی حکمراں جماعت کو اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ حامیوں کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔اسی تناظر میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کے معاملے پر ووٹرز کے غصے اور تنقید کا سیاسی نقصان بھی اُٹھانا پڑ سکتا ہے اس لیے فلسطین پر اُٹھنے والے غصے کو کم کرنے کی کوشش کریں۔
امریکی نائب صدر نے سرکاری ملاقاتوں کے دوران صدر جوبائیڈن اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کام کو تیز تر کریں اور ہمدردی کے اظہار میں اضافہ کریں۔انہوں نے بائیڈن اور دیگر اعلیٰ حکام کو غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر مزید ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی بھی ترغیب دی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل






.jpeg&w=3840&q=75)