پاک فوج متعلقہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی، جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج متعلقہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی، بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے مقامی عمائدین، کسانوں اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News ?? (@PakistanFauj) March 8, 2024
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS), visited Awaran district of #Balochistan
During the visit, #COAS was briefed on the security situation and efforts being undertaken by #Pakistan Army in the socio-economic development and agriculture potential of… pic.twitter.com/FFMqeFVjaG
آرمی چیف کی شہداء کے لواحقین، مقامی عمائدین کو فوج کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بے مثال حمایت کا یقین دلایا۔
آواران کے معززین اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کے لیے فوج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی، بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرین زراعت کی رہنمائی شامل ہے تاکہ وہ اپنی زمینیں کاشت کر سکیں اور پاکستان کی ترقی میں شراکت دار بن سکیں۔
بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے علاقے کے لوگوں کے لیے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج متعلقہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاکستانی عوام کو بلوچستان کے ان بہادر لوگوں پر فخر ہے جو تمام مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کے عوام کی حمایت میں اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل