Advertisement
علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کا اعلان

رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی کے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 8th 2024, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

 پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، احساس پروگرام کے تحت رمضان میں مستحق افراد کو نقد 10ہزار روپے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احساس پروگرام میں مزید ایک لاکھ 15 ہزار مستحق افراد کو شامل کیا ہے، رمضان کے دوران ہسپتالوں میں سحری اور افطار دسترخوان شروع کریں گے۔نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بغیر سود کے قرضے اور گرانٹ دیں گے، وفاق کی جانب 1510 ارب روپے بقایا ہیں، جو ہمیں نہیں دیا جارہا، ہم کوئی بھیک یا خیرات میں نہیں مانگ رہے یہ ہمارے صوبے کا ہمارے لوگوں کا حق ہے مجھے یقین ہے کہ یہ حق ہمارے لوگوں کو دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، فارم 45 کے مطابق جتنی سیٹیں ہے وہ ہماری ہے۔ یہ مینڈیٹ ہمارا نہیں عوام کا دیا مینڈیٹ ہے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے ایسے لوگوں کو مسلط نہ کیا جائے جن کی وجہ سے پہلے ہی ملک بحرانوں کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ ہمارا اتوار کو پرامن احتجاج ہے پورے ملک میں اسی دھاندلی کے خلاف ہمارا مطالبہ ہے کہ آزادانہ تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے ہٹایا گیا اسکے بعد ملکی معیشت کے ساتھ انہوں نے کیا کیا اس سب کے باوجود دوبارہ انہی نااہل لوگوں کو مسلط کیا جارہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر وفاق بروقت پیسے دیں تو ہم لوگوں کو روزگار دیں گے، اپنا حق عاجزی کے ساتھ مانگ رہے ہیں، مزید کہا کہ جائز نا جائز طریقہ سے صوبے کا حق لے کر رہیں گے۔میں کسی سے یہ نا سنوں کہ کرپشن ہورہی ہے، عوام خود کرپشن کے سامنے کھڑے ہوجائیں، میں ساتھ دوں گا۔ تمام سابق وزرائے اعلیٰ سے مراعات واپس لے رہے ہیں،کسی کو شوق ہے تو اپنے خرچے سے سکیورٹی بھی رکھے اور عیاشی بھی کرے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام بھی اسی کام کا جائزہ لے۔ان کا کہنا تھا کہ افطاری اور سحری کے وقت میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، بجلی کے لائن لاسز کو جلد ختم کریں گے، پیسکو حکام کو بتایا ہے کہ غریب سے نہیں پہلے امیر سے شروع کیا جائے

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 4 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • an hour ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 21 minutes ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 21 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
Advertisement