آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے، ایسے معاملے میں یہ عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا، نمائندہ ایستھر پیری


پاکستان میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز نے عمران خان کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا، پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے
ایک بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 28 فروری کو ایک خط موصول ہوا جو پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔ آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے، ایسے معاملے میں یہ عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ادارہ، پاکستان کیساتھ فنانشل استحکام کی ضمانت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، درینہ معاشی مسائل، واجبات کی ادائیگیوں اور تمام پاکستانیوں کی معاشی بہبود پر زور دیتا ہے۔ آئی ایم ایف نےکہا کہ ادارہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر انتخابی تنازع کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ایستھر پیریز نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ صرف معاشی مسائل تک محدود ہے، اس لیے وہ مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کا مقصد مالی استحکام ہے۔ ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی ہے۔ یہ مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا بھی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔ خط میں عمران خان نے آئندہ بیل آؤٹ پیکج کے وقت پاکستان کے سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی تھی۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل



