بانی چیئرمین پی ٹی آئی خود لکھ کر دیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے، عدالت
عمران خان کے دیئے گئے ناموں کے علاوہ کوئی بھی شخص درخواست نہیں دے سکے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی خود لکھ کر دیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے، عمران خان کے دیئے گئے ناموں کے علاوہ کوئی بھی شخص درخواست نہیں دے سکے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جیل سپرنٹنڈنٹ نےعدالت کو آگاہ کیا کہ 2 روز قبل اڈیالہ جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، دو افراد گرفتار ہوئے جس کی وجہ سے کل سارا دن سرچ آپریشن جاری رہا، سرچ آپریشن کی وجہ سے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔
جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی خود لکھ کردیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے، ان کے دیئے گئے ناموں کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص درخواست نہیں دے سکے گا۔
عدالتی ریمارکس پر شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی جیل سپرنٹنڈنٹ مصروف ہوتے ہیں کوئی فوکل پرسن مقرر کردیں، اس پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے کہنے پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم نے مشاورت سے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کیلئے دن مقرر کیے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد اب بڑھ گئی ہے، ان کی سکیورٹی کی وجہ سے ہمیں بہت سے کام روکنے پڑتے ہیں،استدعا ہے کہ ملاقات کرنے کے دن مقرر رہنے دیئے جائیں۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ منگل اور جمعرات کے 2 دن مقرر ہیں جن میں 2، 2 سیشن ہوتے ہیں، ایک سیشن میں 6 افراد ملاقات کر سکتے ہیں۔
اس دوران ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کردیں جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ رمضان میں تو خان صاحب باہر آجائیں گے، یہ درخواست غیر مؤثر کروانا چاہتے ہیں، شیرافضل مروت کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہےگونجنے لگے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ہدایات کے ساتھ اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 6 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 8 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 10 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 6 گھنٹے قبل