جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا پرا ئیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیاں سامنے آگیا

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واٹس ایپ کا پرا ئیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیاں سامنے آگیا
واٹس ایپ کا پرا ئیویسی پالیسی سے متعلق اہم بیاں سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین جنہوں نے اب تک پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے ان کی نئے فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔

ویب سائٹ دی ورج کے مطابق واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قبول نا کرنے والے صارفین کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صارف جب چاہے یہ پالیسی قبول کرسکتا ہے، ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، بس واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو مسلسل نوٹیفکیشن موصول ہوتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صارفین جو ہماری نئی پالیسی کو تسلیم نہیں کریں گے انہیں ایپ کے کچھ فیچرز کیلئے محدود کردیا جائے گا اور  متعارف کیے جانے والے نئے فیچرز سے وہ لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس کی سزا کےخلاف اپیلوں کے معاملے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میری پوری فیملی میں یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ جج صاحب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ اس ایک جملے پر کسی عدالت کو کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ کیا ہے، خاور مانیکا نے پورے خاندان کو رسوا کیا ہے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ اس درخواست پر پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں پھر آگے دیکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر اس طرح کے ہتھکنڈے ستعمال کررہے ہیں، میری استدعا ہے کہ اس درخواست پر جرمانہ کیا جائے۔

عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشا م  خود کش حملے میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ  کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت  ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ٹی ٹی پی  نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll