جی این این سوشل

کھیل

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود، لیام لیونگسٹون، خرم شہزاد اور محمد عمران نے 2،2 جب کہ نوین الحق اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور زلمی  کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پشاور زلمی نے جمعہ کی شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں اپنی جگہ بنا لی ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز کی کوششوں کے باوجود پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔


197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار رہی اور 18ویں اوور تک 120 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سعود شکیل نے 24، جیسن رائے نے 16 رنز بنائے جبکہ ریلی روسو، سہیل خان اور خرم نواز بالترتیب 8، 7 اور 5 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔


پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود، لیام لیونگسٹون، خرم شہزاد اور محمد عمران نے 2،2 جب کہ نوین الحق اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 53 رنز بنا کر کامیاب رہے ، ثاقب محمود 30 رنز، کیڈمور 33، محمد حارث 20 رنز اور حیدر علی 6 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روومین پاول 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عاقب حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پلیئنگ الیون:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (ک)، عمیر بن یوسف، لوری ایونز (وکٹ)، عقیل حسین، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد، سہیل خان

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، خرم شہزاد شامل ہیں ۔ 

علاقائی

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو ان سے پہلے موجود سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر سے تقرہباً 60 فیصد زیادہ ہے، جن کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ موجودہ مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

جمیل احمد کے مجموعی پیکج میں کئی مراعات بھی شامل ہیں جیسے کہ رینٹل الاؤنس، گھر کی مینٹیننس اور فرنشننگ، دو گاڑیاں جن میں سے ہر ایک کا 600 لیٹر پیٹرول مفت ہے، اور گھر کیلئے چار ملازمین رکھنے کی اجازت، جن میں سے ہر ایک کی تنخواہ 18 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

مرکزی بینک گورنر کے یوٹیلیٹی بلز، تفریح، اور موبائل فون کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔ ان کی دیگر مراعات میں بچوں کے تعلیمی اخراجات کی 75 فیصد کوریج، مکمل میڈیکل کوریج، ایئر لائن ٹکٹ، کلب کی رکنیت اور سکیورٹی اخراجات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو: ناروے کی شاہی خاندان سے باغی شہزادی مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ایک شاندار ساحلی تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اس شادی میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں ،جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔ 

ان کی شادی نے نہ صرف ناروے بلکہ پوری دنیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ شہزادی کے شوہر ڈیرک ویریٹ بھی ایک خود ساختہ روحانی پیشوا ہیں جو بدروحوں اور آسمانی مخلوق کے ساتھ رابطے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 

 مارتھا لوئیس نے جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں۔ ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔ 2016 میں ان کی طلاق ہوگئی اور ان کے سابق شوہر نے 3 سال بعد خودکشی کرلی تھی۔ جون 2020 میں انہوں نے ڈیرک ویریٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 ڈیرک ویریٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll