Advertisement

امریکی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے دوران الگ ہو کر نیچے گاڑیوں پر جا گرا

واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 9th 2024, 3:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے دوران الگ ہو کر نیچے گاڑیوں پر جا گرا

سان فرنسیسکو: امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پروازبوئنگ 777 کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے دوران بیچ ہوا میں طیارے سے الگ ہو کر زمین پر آگرا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سان فرنسیسکو سے جاپان کے شہر اوساکا جانے والی بوئنگ 777 کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے سے الگ ہو کر ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود گاڑیوں پر جا گرا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس کی لینڈنگ گیئر اسمبلی پر موجود چھ پہیوں میں سے ایک نیچے جا گرا۔

حادثے کے وقت طیارے میں 249 مسافر سوار تھے جنہیں فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد لاس اینجلس ائیرپورٹ پر بہ حفاظت اتار لیا گیا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement